NewsWorld
PredictionsDigestsScorecardTimelinesArticles
NewsWorld
HomePredictionsDigestsScorecardTimelinesArticlesWorldTechnologyPoliticsBusiness
AI-powered predictive news aggregation© 2026 NewsWorld. All rights reserved.
Trending
AlsTrumpFebruaryMajorDane'sResearchElectionCandidateCampaignPartyStrikesNewsDigestSundayTimelineLaunchesPrivateGlobalCongressionalCrisisPoliticalEricBlueCredit
AlsTrumpFebruaryMajorDane'sResearchElectionCandidateCampaignPartyStrikesNewsDigestSundayTimelineLaunchesPrivateGlobalCongressionalCrisisPoliticalEricBlueCredit
All Articles
طارق رحمان کی بڑی سیاسی چال ؟ کامیابی کے بعد امیرِ جماعت اسلامی سے اہم ملاقات
express.pk
Published 6 days ago

طارق رحمان کی بڑی سیاسی چال ؟ کامیابی کے بعد امیرِ جماعت اسلامی سے اہم ملاقات

express.pk · Feb 16, 2026 · Collected from GDELT

Summary

Published: 20260216T053000Z

Full Article

ڈھاکا: بنگلادیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد طارق رحمان نے جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری بیان میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طارق رحمان کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد قومی سیاست کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے بنگلادیش کا خواب دیکھتے ہیں جو خودمختار ہو اور عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔ جماعت اسلامی کے امیر کے مطابق طارق رحمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد اور اپوزیشن کارکنوں و اقلیتی برادریوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری خوف یا عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی قومی مفاد کے معاملات میں منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی، تاہم بطور اپوزیشن جماعت اپنے آئینی کردار سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ الیکشن کمیشن کے سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں میں سے بی این پی نے 209 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی ہے، جبکہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ طلبہ کی جماعت این سی پی نے 6 نشستیں جیتیں۔


Share this story

Read Original at express.pk

Related Articles

express.pkabout 12 hours ago
ایک گھنی چھاؤں ، جو نہ رہی - ایکسپریس اردو

Published: 20260221T220000Z

express.pk1 day ago
Shehla raza and Olympians demand govt to take strict action phf

Published: 20260220T194500Z

express.pk3 days ago
بے مقصد دھرنے اور الٹی میٹم - ایکسپریس اردو

Published: 20260219T204500Z

express.pk3 days ago
بنگلہ دیش ، نئی حکومت - ایکسپریس اردو

Published: 20260219T204500Z

express.pk5 days ago
بنگلہ دیش اور مستقبل کے امکانات - ایکسپریس اردو

Published: 20260216T233000Z

express.pk7 days ago
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جیت - ایکسپریس اردو

Published: 20260214T221500Z